• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی حکومت پاکستان کو فوری طور پر ریڈ لسٹ سے نکالے ،کونسلر عمران حمید ملک

وٹفورڈ(پ ر ) کشمیر ی رہنما، لب ڈیم کے کونسلر عمران حمید ملک نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کے اس منفی فیصلے سے پاکستان میں 56 ہزار سے زیادہ برٹش پاکستانیز پھنسے ہوئے ہیں ۔ ان کے ریٹرن ٹکٹ ہیں اس پر اضافی چارجز وصول کیے جاتے ہیں ۔ساتھ ہی لندن پہنچنے پر قرنطینہ ہوٹل فیس طلب کی جاتی ہے ۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جو لوگ بینیفٹ لیتے ہیں وہ ہوٹل جانے کے لیے قرنطینہ کی اتنی بھاری فیس کیسے ادا کریں ۔ انہوں نے کہا ضرورت اس امر کی ہے کہ برطانوی گورنمنٹ بیرون ملک آنے جانے والوں کو کورونا وائرس ٹیسٹ کٹ دی جائے تاکہ وہ خود سٹرپس کے ذریعے اپنا کورونا ٹیسٹ چیک کر کے رپورٹ NHS کو دے سکیں اور ہوٹل میں قرنطینہ کرنے اور فیس سے بچ سکتے ہیں ۔ کونسلر عمران حمید ملک نے وزیراعظم برطانیہ بورس جانسن سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف پابندیوں کے فیصلے پر نظرثانی کریں کیونکہ برٹش پاکستانیز مسلسل دو سال گھروں میں کورونا بیماری کے باعث نظر بند تھےوہ مجبور ہوکر پاکستان آئے۔ انہوں نے کہا پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنا حقائق کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پاکستان کی نسبت زیادہ ہے۔ بھارت کو ریڈ لسٹ میں کیوں نہیں ڈالا گیا ۔ کونسلر عمران حمید ملک نے برطانوی ممبران پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کے خلاف پابندیوں کے خاتمہ کیلئے آواز بلند کریں اور پاکستان میں پھنسے برطانوی شہریوں کو برطانیہ واپس آنے کے لیے پابندیوں نظر ثانی کی جائے ۔ انہوں نے ممبران ہاؤس آف لارڈزاور پاکستان نژاد ممبران پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہماری آواز برطانوی وزیراعظم بورس جانسن تک پہنچائیں ۔ کونسلر عمران حمید ملک وزیراعظم پاکستان عمران خان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھی پاکستان میں پھنسے برطانوی شہریوں کو برطانیہ واپس بجھوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔
تازہ ترین