• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی تا آٹھویں جماعت تدریسی عمل یکم مئی تک معطل رہیگا، سعید غنی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں پہلی تا آٹھویں جماعت تک کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں یکم مئی تک کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے تدریسی عمل معطل رہے گا، البتہ ہوم ورک، آن لائن، واٹس اپ اور ای میل سمیت دیگر متبادل ذرائع سے تعلیمی عمل جاری رکھا جائیگا،سعید غنی نے کہا کہ نویں کلاس سے بارہویں تک کے بچوں کی کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ جاری رہیں گی، سعید غنی کے مطابق تمام سرکاری اور نجی اسکولز جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔