مصر میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، 97 افراد زخمی
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، 97 افراد زخمی

قاہرہ(جنگ نیوز )مصر کے شمالی صوبے قلیوبیہ میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 97 افراد زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد 50 سے زائد ایمبولینسز کو جائے حادثہ اور بعد ازاں صوبے کے 3 ہسپتالوں کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ واقعے میں متعدد افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔رپورٹ میں صوبائی حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ ٹرین کی کم سے کم 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تھیں۔

دنیا بھر سے سے مزید