• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکن دھرنا ختم کرکے پرامن طور پر گھروں کو لوٹ جائیں، سعد رضوی

کارکن دھرنا ختم کرکے پرامن طور پر گھروں کو لوٹ جائیں، سعد رضوی 


لاہور (نمائندہ جنگ) پولیس کی حراست میں موجود کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ مسجد رحمت اللعالمینﷺ کے باہر دھرنا فی الفور ختم کر دیا جائے، کارکنان پرامن طور پر واپس گھروں کو لوٹ جائیں۔ 

ارکان شوریٰ کے نام 17 ؍اپریل کو لکھے گئےپیغام میں سعد حسین رضوی نے کہا کہ شوریٰ ممبران خود کو قانون کے حوالے کریں کیونکہ ان کی ضد کی وجہ سے سینکڑوں کارکنان اور ہزاروں عوام گزشتہ 6؍ دنوں سے خوار ہو رہے ہیں۔ 

مزید یہ کہ 20؍ اپریل کی احتجاجی کال کو بھی واپس لیا جائے۔ ظہیر الحسن میری ان ہدایات پر فوری اور مکمل کروائیں۔

تازہ ترین