• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی کیلئے براہ راست مذاکرات

لندن(جنگ نیوز )برطانوی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات میں بہتری کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔برطانوی اخبار کے مطابق تعلقات میں بہتری کیلئے سعودی عرب اور ایران کے سینئرحکام نے براہ راست ملاقاتیں کی ہیں جو مشرقی وسطیٰ میں امن کے لیے انتہائی اہم پیشرفت ہے، سعودی عرب اور ایران کے درمیان بات چیت کا پہلا دور 9 اپریل کو بغداد میں ہوا جس میں حوثی باغیوں کے حملوں سمیت دیگر معاملات کو بھی زیربحث لایا گیا۔برطانوی اخبار کے مطابق دونوں ممالک نے بات چیت سے متعلق خبروں پر کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا ہے جب کہ دوسری جانب ایک سینیئر سعودی حکام نے ایران سے مذاکرات کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

تازہ ترین