• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے‘ ن لیگ

کوئٹہ (آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ جنرل سیکرٹری نسیم الرحمن جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال جنرل سیکرٹری پشین میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ ،طارق بٹ ، ارباب اقبال ذاکر بنگلزئی صدر تحصیل نانا صاحب شاہ مسعود کاکڑ جنرل سیکرٹری تحصیل کاریزات عطاء اللہ صدر تحصیل بوستان آصف حریفال خدائیداد ترین رازق اورلالہ محمد دین نے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ ڈویژن کو ہرلحاظ سے پسماندہ رکھا گیا ہے ۔کوئٹہ ،پشین ،قلعہ عبداللہ کو ہمیشہ نظرانداز کیا گیا اور عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ تعلیم، صحت، زراعت،سپورٹس اور خاص طور پر روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں تو دوسری جانب عوامی نمائندوں کو پسند و ناپسند کی بنیاد پر فنڈز دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت اورچیف سیکرٹری سے اپیل کی کہ کوئٹہ ڈویژن کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔
تازہ ترین