• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: 4 بڑے اسپتالوں کے وینٹی لیٹر بیڈ 100 فیصد بھر گئے، محکمہ صحت پنجاب


محکمہ صحت پنجاب نےاعتراف کیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے 4 بڑے اسپتالوں میں وینٹی لیٹر بیڈ 100 فیصد بھر گئے ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے بڑے اسپتالوں میں میو، جناح، کوٹ خواجہ سعید اور نواز شریف اسپتال شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان چاروں اسپتالوں میں وینٹی لیٹر بیڈز 100 فیصد بھر گئے ہیں، اس وقت 250 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں 700 کے قریب مریض ہائی آکسیجن وارڈ میں داخل ہیں۔


رپورٹ کے مطابق آئی سی یوز وارڈ میں مریضوں کا تناسب 89 فیصد ہےجبکہ ہائی آکسیجن والے یونٹس میں تناسب 94 فیصد ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کم آکسیجن والے وارڈ میں مریضوں کا تناسب 45 فیصد ہے۔

چیف کو آرڈینٹر کورونا پنجاب ڈاکٹر اسد اسلم نے صورتحال کے حوالے سے کہا کہ لاہور میں ایک ہفتے کے دوران 100 نئے وینٹی لیٹر لگائے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران لاہور میں تین سو بیڈز کا اضافہ کیا گیا ہے، اطلا عات ہیں کہ 4 بڑے اسپتالوں میں وینٹی لیٹر بیڈز فل بھر گئے۔

ڈاکٹر اسد اسلم نے کہا کہ صورتحال کنٹرول میں ہے مریض اسپتالوں میں داخلے کے لیے ریسکیو 1122 پر کال کریں۔

چیف کو آرڈینٹر کورونا پنجاب نے مزید کہا کہ کنٹرول روم کے ذریعے مریض کی حالت کےمطابق اسے متعلقہ اسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین