• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدنان صدیقی نے کورونا وائرس ویکسین لگوالی


پاکستان کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے بھی کورونا وائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگوالی۔ 

انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ ویکسین لگوانے کے اس تجربے کو شیئر کیا۔ 

عدنان صدیقی نے لکھا کہ انھوں نے پہلی کورونا ویکسین لگوالی ہے جس کے بعد انھیں کافی اطمینان ہے۔ 

ساتھ میں انھوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ یہ بھی ویکسین لگوانے سے پہلے گھبراہٹ کا شکار تھے، اور اس کی وجہ سوئی ہے، کیونکہ آپ چاہے کتنے ہی جوان یا کتنے ہی بوڑھے کیوں نہ ہوں یہ وہ چیز ہے جو آپ کو ہمیشہ خوف میں مبتلا رکھتی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ ویکسین کی افادیت اور اس کی حفاظت سے متعلق اہلِ خانہ اور دوستوں نے کئی سوالات کیے، لیکن میں نے بھی اس کے مضر اثرات کی رپورٹس کے بارے میں پڑھا۔ 

عدنان صدیقی نے بتایا کہ انھوں نے اپنے دوست جنید علی شاہ سے اس معاملے پر بات کی تو انھوں نے یقین دلایا کہ میرے خدشات بے معنی ہیں، اور مجھے ویکسین لگوانی چاہیے۔ 

عدنان کا کنہا تھا کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ وہ اب بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

تازہ ترین