حیدرآباد(بیورورپورٹ) اسپیشل اینٹی کرپشن ( سینٹرل) حیدرآباد نسیم جلال سومرو نے غبن کے مقدمہ میں نامزدسابق پوسٹ ماسٹر لاڑکانہ اعجاز علی خشک کوجرم ثابت ہونے اور ملزم کی جانب سے رحم کی درخواست پر ایک سال کےلئے ڈسٹرکٹ پروبیشن آ فیسرکے حوالے کرتے ہوئے 50ہزارروپے زر ضمانت جمع کروانے کا حکم دے دیا ہے، ملزم اعجاز علی کے خلاف دوران ملازمت گیارہ لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کے منی آ رڈر بنا کر رقم خورد برد کرنے الزام میں ایف آئی اے لاڑکانہ نے اس کے خلاف 2014 میں مقدمہ درج کیا تھا ۔اعجاز علی نے مقدمہ کی سماعت کے دوران خوردبرد کی گئی رقم سرکاری خزانے میں جمع کروا دی تھی ۔ جس کے بعد اس نے عدالت سے رحم کی درخواست کی تھی۔