نان ٹیکنیکل افراد کی پروجیکٹ ڈائریکٹر کی پوسٹ پر تعیناتی کیس کی سماعت
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نان ٹیکنیکل افراد کی پروجیکٹ ڈائریکٹر کی پوسٹ پر تعیناتی کیس کی سماعت

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمدکامران خان ملاخیل پرمشتمل بینچ نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کی پوسٹوں پر نان ٹیکنیکل لوگوں کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی ۔سماعت کے دوران پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی ،وائس چیئرمین بلوچستان انجینئرنگ قاضی رشید احمد بلوچ اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شہک بلوچ عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران اے اے جی نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی ۔
کوئٹہ سے مزید