• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرپسند عناصر سے قانون آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا،ایڈیشنل آئی جی

ملتان(سٹاف رپورٹر )ایڈیشنل آئی پولیس جنوبی پنجاب ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ پرامن فضاء کو خراب کرنے والے شرپسند عناصر سے قانون آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں حساس مقامات سمیت عبادت گاہوں کی بھرپور سیکورٹی کیلئے خصوصی پلان پر عمل پیرا ہیں جنوبی پنجاب میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ریجنل پولیس آفس میں منعقدہ وڈیو لنک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آر پی او ملتان سید خرم علی اور سی پی او منیر مسعود مارتھ بھی انکے ہمراہ تھے۔
تازہ ترین