• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حال ہی میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ چھٹیاں گزارنے کے لئے مالدیپ چلے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مالدیپ روانگی کیلئے اداکاروں کی جوڑی کو ممبئی کے ایئرپورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔ اس دوران دونوں نے فیس ماسک بھی پہنا ہوا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ پر اداکارہ عالیہ بھٹ کے پاس موجود ہینڈ بیگ کی قیمت ڈھائی لاکھ بھارتی روپے بتائی جارہی ہے۔

دوسری جانب رنبیر اور عالیہ کی مالدیپ روانگی پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اداکار جوڑی کورونا سے متاثرہ عوام کی مدد کے بجائے چھٹیاں منانے ملک سے باہر جارہی ہے۔

تازہ ترین