• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی کی پیدائش پر بہت گھبرا گئی تھی: کاجول

بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی پیدائش کے وقت بہت زیادہ گھبرا گئی تھیں اور وہ وقت اُن کے لیے ایک بہت بڑا امتحان تھا۔

کاجول نے اپنی بیٹی نیسا کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر اپنے ہمراہ بیٹی کے بچپن کی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔


بالی ووڈ اداکارہ نے اس نایاب تصویر کو جذباتی اور محبت بھرا کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’جب نیسا پیدا ہوئی تھی تو میں اُس وقت بہت زیادہ گھبرا گئی تھی کیونکہ وہ میرے لیے ایک بہت بڑا امتحان تھا۔‘

کاجول نے کہا کہ ’میرے دل میں نیسا کی پیدائش کو لیکر کچھ احساسات اور خوف تھے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’جب نائسا 10 برس کی ہوئی تو مجھے احساس ہوا کہ وقت مجھے کبھی میری بیٹی کا استاد بناتا ہے اور کبھی طالب علم، میں جہاں نیسا کو زندگی کے طور طریقے سِکھاتی ہوں تو وہیں میں اپنی بیٹی سے بہت کچھ سِکھتی ہوں۔‘

کاجول نے کہا کہ ’اور آج بالآخر! میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد میں نے خوبصورت رنگوں میں اُڑنا سیکھا ہے۔‘

اُنہوں نے اپنی بیٹی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’ہم سبھی کہتے ہیں کہ عورت کو ہمیشہ اپنے خوابوں کے ساتھ اُڑتے رہنا چاہیے تو نیسا تُم بھی کبھی اپنی اُڑان نہیں روکنا۔‘

بالی ووڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ ’آپ کو سالگرہ مبارک ہو، آپ کے پاس جو طاقت ہے، اُس کا ہمیشہ درست استعمال کرنا۔‘

واضح رہے کہ کاجول نے 24 فروری 1999 کو اجے دیوگن سے شادی کی، ان کے دو بچے بیٹی نیسا اور بیٹا یوگ ہیں۔

2003 میں اپنی بیٹی کے پیدائش کے بعد کاجول کئی فلموں میں جلوہ گر ہوئیں، جن میں ’فنا‘، ’یو می اور ہم‘، ’مائے نیم از خان‘ وغیرہ شامل ہیں۔

تازہ ترین