• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاجول کے والد اجے دیوگن سے شادی پر کیوں راضی نہیں تھے؟

بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ کاجول نے اجے دیوگن سے شادی پر والد کے راضی نہ ہونے کی وجہ بتادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کاجول نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ ’میرے والد 24 سال کی عمر میں میری شادی کرنے کے خلاف تھے، میرے والد چاہتے تھے کہ میں شادی کے بندھن میں بندھنے سے پہلے ہی اپنی کیرئیر بنا لوں۔‘

کاجول نے اپنی والدہ کے حوالے سے کہا کہ ’میری والدہ ہمیشہ سے ہی میری حمایتی رہی ہیں اور اجے دیوگن سے شادی کے معاملے میں بھی میری ماں میری سب سے بڑی حامی تھیں، اُنہوں نے میرے فیصلے میں میرا ساتھ دیا۔‘

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’میری والدہ نے مجھ سے کہا تھا، تم وہی کرو جو تمہارا دل چاہتا ہے اور پھر میں نے اپنی والد کے کہنے پر اپنے دل کی ہی سُنی۔‘

کاجول نے کہا کہ ’میری والدہ میری سب سے بہترین دوست بھی ہیں، اُنہوں نے مجھے ہمیشہ ہر بات درست طریقے سے سمجھائی اور میں نے اُن کی بات کو اہمیت بھی دی۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’ملازمت کی وجہ سے اکثر میری والدہ کے پاس وقت کی کمی ہوتی تھی لیکن اس کے باوجود بھی وہ میرے لیے وقت نکال ہی لیتی تھیں اور مجھے اپنے پاس بیٹھا کر سمجھاتی تھیں۔‘

واضح رہے کہ کاجول نے 24 فروری 1999 کو اجے دیوگن سے شادی کی، ان کے دو بچے بیٹی نیسا اور بیٹا یگ ہیں۔

2003 میں اپنی بیٹی کے پیدائش کے بعد کاجول کئی فلموں میں جلوہ گر ہوئیں، جن میں ’فنا‘، ’یو می اور ہم‘، ’مائے نیم از خان‘ وغیرہ شامل ہیں۔

دوسری جانب شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی کو بالی ووڈ کی سب سے بہترین جوڑی سمجھا جاتا ہے۔

اِس جوڑی نے ایک ساتھ کام کرکے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں، ’دِل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’کُچھ کُچھ ہوتا ہے‘، ’بازی گر‘، ’کبھی خوشی کبھی غم‘ جیسی فلموں نے اِن کی جوڑی کو مداحوں میں بے حد پسند کروایا ہے۔

تازہ ترین