بالی ووڈ اداکارہ اور کرینہ کپور کی بڑی بہن کرشما کپور نے اپنی والدہ کی سالگرہ کے حوالے سے ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے، جس میں کرشما نے اپنی والدہ ببیتا کو ان کی سالگرہ پر وش کیا تھا۔
منگل کو کرشما نے انسٹاگرام پر پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے والدہ کو سالگرہ کی خصوصی طورپر مبارکباد دی ہے۔
اس سے قبل انکی بہن کرینہ نے والدہ کی سالگرہ پر چند تصاویر شیئر کی تھیں۔ ویڈیو مونٹیج پر مبنی تین تصاویر پوسٹ کرکے کرشما نے تحریر کیا کہ ہماری والدہ کو ہیپی برتھ ڈے، ہم آپ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں جسے لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں۔
اس موقع پر کرشما کی کئی دوستوں اور فالوورز نے کمنٹس سیکشن میں انکے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کرینہ کپور کی نند صبا علی خان نے لکھا، ماشا اللّٰہ، ببیتا آنٹی کو سالگرہ کی مبارکباد۔
امریتا اروڑا نے لکھا پیاری آنٹی کو سالگرہ مبارک۔ انکی بہن ملائیکہ اروڑا نے کہا ہیپی برتھ ڈے ببیتا آنٹی۔ جبکہ منیشا ملہوترا اور ردھیما کپور ساہنی نے بھی کمنٹس کیے ہیں۔