• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایچ او عزیز آباد معطل، ایس پی چھالیہ برآمدگی سے متعلق معاملے کی انکوائری کرینگے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایس ایچ او عزیز آباد کو معطل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او عزیز آباد شفیق الرحمٰن آفریدی آرگنائزڈ کرائم میں ملوث نکلے ،ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ تبسم نے شفیق  آفریدی کو معطل کردیا ،پولیس ذرائع کے مطابق ہفتے کو کسٹم اور ایس آئی یو نے عزیز آباد میں کارروائی کی تھی ،کارروائی کے دوران 100 ٹن سے زائد چھالیہ برآمد کی گئی تھی ،معاملے کی انکوائری ایس پی گلبرگ کو دی گئی ہے ۔

تازہ ترین