پاکستان اور بنگلہ دیش سے آنیوالے مسافروںسے سلو ک شرمناک ہے
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بنگلہ دیش سے آنیوالے مسافروںسے سلو ک شرمناک ہے

بریڈفورڈ(عبیدمغل) بریڈفورڈ ایسٹ کے لیبر ممبرآف پارلیمنٹ عمران حسین کی جانب سے پاکستان اوربنگلہ دیش سے آنے والے مسافروں کو ہوٹل میں درپیش مسائل خوراک کی کمی غیرمعیاری خوراک کی فراہمی اور روزہ داروں کو بروقت افطار و سحر فراہم نہ کرنے کا معاملہ آج پارلیمنٹ میں اٹھایا ۔پارلیمنٹ سے خطاب اور جنگ سے بات کرتے ہوئے عمران حسین نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش سے آنے والے مسافروںسے سلو ک شرمناک ہے ۔، جس میں نہ صرف برطانیہ پہنچنے والے مسافروں کو کورنٹین کی ہوٹل سے رابطہ میں پریشانیاں پیش آئیں بلکہ پاکستان و بنگلہ دیش سے برطانیہ پہنچنے والے عام مسافروں کو اذیت ناک ماحول میں رکھاگیا گیا ،جہاں کھانا وقت پر نہ ملنا اور روزے داروں کو وقت پر افطار و سحر میں بروقت کھانا فراہم نہ کرنا شامل ہے، عمران حسین نے ہیلتھ سیکریٹری سے سوال کیا کہ وہ شرمناک بکنگ سسٹم کو بہتر بنانے اور مسافروں کو بروقت کھانا فراہم کرنے اور حلال کھانا فراہم کرنے کے لئے کیا اقدامات کررہے ہیں، بالخصوص ان افرادکے لئے جو روزے سے ہیں ۔
یورپ سے سے مزید