• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سومترا بھاوے کے انتقال سے مراٹھی فلموں کے ایک عہد کا خاتمہ ہوا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)مشہوربھارتی مصنفہ و ہدایتکارہ سومترا بھاوے 78 برس کی عمر میں پونے میں انتقال کرگئیں۔ وہ کافی عرصہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھیں اور کچھ عرصے سے شہر کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ سومترا بھاوے کی ہدایت کاری میں بنی فلموں میں کاساو، سمہیتا، استو ، ویلکم ہوم ، واستوپوروش، دہاوی فا ، دیورائی اور دیگر مشہور فلمیں شامل ہیں۔ سومترا بھاوے اپنے شریک ہدایتکار سنیل سکتھنکرکو ان لوگوں میں سے ایک سمجھتی رہیں جنہوں نے میراٹھی سنیما کے منظر نامےکو تبدیل کیا اور اس کے تنقیدی پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ ان کی فلموں میں امتیازی سلوک سے لے کر ذہنی صحت تک کے امور پر توجہ دی گئی۔ کاساو، بھاوے اور سکتھنکر کے حالیہ تعاون نے قومی ایوارڈز میں گولڈن لوٹس جیتا۔ سومترا بھاوے نے بھی چیتنیا تمھان کی آنے والی فلم دی ڈیسپل کو راوی کی حیثیت سے اپنی آواز دی تھی۔ جسے ایگزیکٹو طور پر مشہور ہدایتکار الفونسو کیارون نے تیار کیا ہے۔سومترابھاوے کے انتقال کے ساتھ ہی مراٹھی فلموں کے ایک عہد کا خاتمہ ہوا ہے۔ وہ ایک باشعور فلمساز ہونے کے علاوہ بہترین سماجی کارکن بھی تھی۔ اس کے قریبی اور عزیز و اقارب کے لیے تعزیت پیش ہے۔

تازہ ترین