• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں پر دباؤ آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے، خطیب مسجد اقصیٰ

مقبوضہ بیت المقدس(صباح نیوز) مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر دبائو آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیلی ریاست کی طرف سے بیت المقدس فلسطینی نمازیوں اور روزہ داروں پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پرپابندیاں ناقابل قبول ہیں۔ اگر القدس کے باشندوں پر دبائو برقرار رہا تو حالات آتش فشاں بن کر پھٹ سکتے ہیں اور اس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیلی ریاست پرعائد ہوگی، بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کو قابض ریاست کے غرور اور گھمنڈ کا سامنا ہے۔

تازہ ترین