خیبرپختونخوا، ریٹائرمنٹ عمر 60سال،غیرقانونی رہائشی اسکیموں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا، ریٹائرمنٹ عمر 60سال،غیرقانونی رہائشی اسکیموں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پشاور(نمائندہ جنگ) خیبر پختونخوااسمبلی نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کو 63سال سے کم کرکے دوبارہ60سال کرنے کیلئے سول سرونٹس ترمیمی بل کی منظوری دے دی ، اطلاق31جوالائی2019سے ہوگا، صوبائی اسمبلی نےوفات شدہ فرد کے قانونی وارث کو جانشینی سرٹیفکیٹ دینے کے بل کی بھی منظوری دی ہے ، مرحومین کے قانونی وارث کو منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد میں حصہ دینے کے حوالے سے سرٹیفکیٹ کے اجرا کیلئے اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائیگا ، اسمبلی نے صوبائی حکومت کی مخالفت کے بعد دونوں بلوں سے متعلق نگہت اورکزئی کی ترامیم مسترد کر دیں ۔

اہم خبریں سے مزید