عمران فاروق قتل کیس‘ مجرموں کی اپیلوں پر ایک وکیل کے دلائل مکمل
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران فاروق قتل کیس‘ مجرموں کی اپیلوں پر ایک وکیل کے دلائل مکمل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من ﷲ اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بنچ کے روبرو زیر سماعت ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں سزاؤں کے خلاف مجرموں کی اپیلوں پر ایک وکیل نے دلائل مکمل کر لئے جس پر عدالت نے مزید سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہوں کے بیانات پڑھے گئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مجرمان معظم علی اور خالد شمیم کے وکلاءکو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

اہم خبریں سے مزید