باغ ابن قاسم زمین الاٹمنٹ ریفرنس، مسلسل غیر حاضری پر شریک ملزمان کے اشتہار جاری
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باغ ابن قاسم زمین الاٹمنٹ ریفرنس، مسلسل غیر حاضری پر شریک ملزمان کے اشتہار جاری

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکی عدالت میں زیر سماعت جعلی اکاؤنٹس میں باغ ابن قاسم زمین الاٹمنٹریفرنس کے دوشریک ملزمان کی مسلسل غیر حاضری پر اشتہارجاری کردیئے گئے۔ منگل کو سماعت کے دوران عدالت نے مسلسل غیر حاضری پرسابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظورقادر کاکا اور ظفر قادری کے اشتہار جاری کردیئے جبکہ اس سے قبل دونوں شریک ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے اور طلبی کے باوجود دونوں مسلسل غیر حاضر تھے، عدالت نے شریک ملزم سلیمان احمد خان کی مستقل استثنی کی درخواست مسترد کر دی۔

اہم خبریں سے مزید