اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے پاکستان ایکسپو سینٹرز لمیٹڈ(پی ای سی) میں خلاف ضابطہ ہونے والی تقرریوں کے معاملے پر انکوائری اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے وزارت تجارت کو 10 مئی تک کا وقت دے دیا جبکہ سیکرٹری تجارت کی جانب سے ایکشن نہ لیے جانے کی صورت میں معاملہ نیب کے سپرد کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔منگل کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس راجہ ریاض کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں وزارت تجارت کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا،آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان ایکسپو سینٹرز لیمٹڈ انتظامیہ کی جانب سے مکینیکل انجینئر کی خلاف ضابطہ طور پر تقرری کی گئی، اس آسامی کے لیئے عمر کی حد کم سے کم 32 سال رکھی گئی تھی جبکہ جس شخص کی تقرری کی گئی اس کی عمر 28 سال تھی۔