• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھریلو ملازمین بن کر وارداتیں کرنیوالے 4 افراد گرفتار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سی آئی اے پولیس نے گھریلو ملازمین بن کر نشہ آور گولیاں دے کر وارداتوں میں ملوث گروہ کے 4کارندے گرفتار کر کے 26 لاکھ مالیت کی زیورات و دیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لیں۔ ملزمان کو نشہ آور گولیاں فراہم کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان خود کو غریب لاچار بنا کر گھریلو ملازمت اختیار کرتے اور موقع ملتے ہی مالک مکان کو کھانے پینے کے اشیاء میں نشہ آور گولیاں ملا کر بےہوش کردیتے اورگھر سے قیمتی اشیاء چوری کرکے فرار ہوجاتے۔ ملزمان میں اظہراقبال،محمد ندیم، حبیب الرحمن شامل ہیں۔
تازہ ترین