• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ خان نے خوبصورت فیملی فوٹو شیئر کر دی

پاکستان کی خوبرو سابق اداکارہ و ماڈل عائشہ عقبیٰ ملک نے سوشل میڈیا پر اپنی فیملی کی خوبصورت تصویریں شیئر کر دی ہیں جو بے حد پسند کی جا رہی ہیں۔

عائشہ عقبیٰ ملک آئے دن اپنی خوبصورت فیملی کی تصویریں مداحوں و فالوورز کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں، عائشہ عقبیٰ شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے باوجود بھی اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے جڑی ہوئی ہیں۔

عائشہ عقبیٰ کے مداح بھی اُن کی جانب سے آنے والی ہر پوسٹ کے انتظار میں رہتے ہیں جس کا اندازہ اُن کی پوسٹ پر آنے والے ہزاروں لائیکس اور کمنٹس سے لگایا جا سکتا ہے۔


عائشہ عقبیٰ کی جانب سے چند نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں جس میں انہیں خوبصورت قدرتی نظاروں کے قریب دیکھا جا سکتا ہے۔

عائشہ عقبیٰ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں میں اُن کے شوہر نے اپنی ننھی پری کو اپنے کندھوں پر بٹھایا ہوا ہے اور وہ خوبصورت قدرتی مناظر سے محظوظ ہو رہے ہیں، اس خوبصورت منظر میں گھوڑوں کی موجودگی مزید اضافہ کر رہی ہے ۔

عائشہ عقبیٰ کی تصویریوں میں انہیں بھی کیمرے کی جانب کمر کیے ان خوبصورت مناظر اور تازہ ٹھنڈی ہواؤں کے جھونکوں کو انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔

عائشہ عقبیٰ کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹ آ چکے ہیں جبکہ اس پوسٹ پر معروف اداکارہ ایمن خان نے بھی اُن سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین