• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شبلی فراز کا وزارت کے غیرضروری اخراجات ختم کرنے کا اعلان

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے اپنی نئی وزارت سے غیر ضروری اخراجات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں شبلی فراز نے اپنی وزارت کے ماتحت اداروں کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اعلامیے کے مطابق شبلی فراز نے پی سی ایس آئی آر اور پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر نے دونوں اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اعلان کیا کہ غیر ضروری اخراجات ختم کرکے وسائل کو ریسرچ پر خرچ کیا جائے گا۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے اعلامیے کے مطابق شبلی فراز نے پوری وزارت کا انفرااسٹرکچر بہتر بنانے کی ہدایت بھی کردی۔

تازہ ترین