• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تشویشناک کورونا کیسز: لاہور جانے والے مسافروں میں کمی

کراچی (اسد ابن حسن) کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافے کی وجہ سے پنجاب اور خاص طور پر لاہور کے لیے ہوائی اور زمینی سفر کے مسافروں میں بے انتہا کمی مشاہدے میں آرہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایک نجی ایئرلائن نے لاہور کا یکطرفہ کرایہ 5ہزار روپے کردیا ہے، یہی نہیں اس ایئرلائن کے سیلز ایجنٹس اپنے کمیشن کو نہ لے کر یکطرفہ کرایہ 4ہزار روپے میں دے رہے ہیں۔ مسافروں کی کمی کے باعث قومی ایئرلائن اور مزید دو نجی ایئرلائنوں نے کرایے تو کم نہیں کیے مگر اپنی لاہور کی پروازوں میں کمی کردی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید