• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز اور نئے گیارہ ممبران نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز اور نئے گیارہ ممبران نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز نے تعارفی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ممبران حساس معاملات پر کونسل کی متفقہ رائے سے پہلے گفتگو سے گریز کریں تاکہ کونسل کے وقار میں اضافہ کیا جاسکے ۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ نوجوان نسل کی رہنمائی کیلئے کونسل کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ نو تقرر شدہ ارکان کو بھی انکی ذمہ داریوں بارے بریفنگ دی گئی۔

تازہ ترین