• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی لائسنس پر پٹرولیم ڈویژن کے 2 افسران برخاست

اسلام آباد( عاطف شیرازی) آئل ٹرمینلز کو 13جعلی لائسنس جاری کرنے پر سیکرٹری پٹرولیم اسد حیا الدین نے ڈیپارٹمنٹ آف ایکسپلویسو کے دو اعلیٰ افسران کو ملازمت سے برطرف کر دیا ۔ جرم ثابت ہونے پر دونوں افسران کو ای اینڈ ڈی رولز کے تحت سروس سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق ایکسپلوسیو ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹر مبین نے پورٹ قاسم پر میسرز اٹک پٹرولیم لمٹیڈ، میسرز پوری ٹرمینل، میسرز العباس شوگر مل،میسرز برشین پٹرولیم و الرحیم ٹینک لمیٹیڈ کو جعلی لائسنس جاری کیے جبکہ اسی ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر راج کمار ڈی جی کے اختیارات استعمال کرتے ہوے میسرز اینگرو تھر کول لمیٹیڈ اور میسرز النور آئل ٹرمینل کو لائسنس ایشو کر دیے، معاملے کی انکوائری جوائنٹ سیکرٹری قاضی ساجد نے کی مگر انکوائری میں دونوں ملوث ملازمین اپنی بے گناہی ثابت نہ کر سکے جس پر سیکرٹری پٹرولیم نے دونوں افسران کو ملازمت سے بر طرف کر دیا۔

تازہ ترین