• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس گیس پائپ لائن میں 2 ارب ڈالر سرمایہ لگائے گا

اسلام آباد (حنیف خالد) وزارت توانائی کے انچارج وزیر حماد اظہر اور وزیراعظم کے خصوصی معاون تابش گوہر عنقریب کراچی سے پنجاب تک ڈائریکٹ گیس پائپ لائن روسی کمپنی سے دلوانے کا بلیو پرنٹ تیار کر کے وزیراعظم عمران خان کو پیش کرینگے۔ روس کے وزیر خارجہ نے 9سال بعد ہونے والے اپنے حالیہ دورہ پاکستان میں روسی کمپنی کی طرف سے کراچی سے صادق آباد‘ رحیم یار خان تک گیس پائپ لائن بچھانے کی تجویز پیش کی جس پر 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری روسی کمپنی کریگی۔

تازہ ترین