• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کے ستائے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں‘ ن لیگ

کوئٹہ (آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ جنرل سیکرٹری نسیم الرحمن، آغا عمر شاہ، جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال جنرل سیکرٹری پشین میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ طارق بٹ ایڈووکیٹ ارباب اقبال ،ذاکر بنگلزئی ،خدائیداد ترین رازق لالہ ،محمد دین کاکڑ آصف حریفال ،شہباز خان اورضمیر اختر نے بیان میںکہا ہے کہ ملک خاص کر صوبے اور کوئٹہ شہر میں مہنگائی اوربے روزگاری نے غریبوں ،سفید پوشوں مڈل کلاس لوگوں کا جینا دوبھر کردیا۔ ہر چیز عام آدمی کی دسترس سے دورہوچکی ہے ۔مرکزی اور صوبائی حکومت صرف لوٹ مار میں مصروف ہیں انہیں غریبوں کا کوئی خیال نہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کیلئے ریلیف صرف اعلانات تک محدود ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے عوام کی ریلیف کیلئے اقدامات کرے۔
تازہ ترین