• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورہائیکورٹ ،قتل کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت پررہائی کی اپیل مسترد

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاورہائیکورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی نے سابقہ دشمنی کی بناءپر ایک شخص کو قتل کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم کی ضمانت پررہائی کی اپیل مسترد کردی ۔مدعی مقدمہ کی جانب سے کیس کی پیروی بیرسٹر روحان شفیع نے کی۔دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم دلاور پر الزام ہے کہ اس نے تھانہ پنڈیالہ مہمند کی حدود میں سابقہ دشمنی کی بناءپر فائرنگ کرکے عبدالحمید کو قتل کردیا تھا جس پر اسکے خلاف 2مارچ 2021کو مقدمہ درج کیا گیا۔ ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پر ملزم نے ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی۔ استغاثہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قتل کے حوالے سے ٹھوس شواہد موجود ہیں اورملزمان کے مقتول کے فیملی کیساتھ پرانی دشمنی ہے۔ اس لئے اس اسٹیج پر ملزم کو ضمانت نہیں دی جاسکتی کیونکہ موقع سے ملنے والے شواہد سے لگتایہی ہے کہ قتل ملزم نے ہی کیا ہے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اسے جیل میں رکھنے کے احکامات جاری کئے۔
تازہ ترین