گرفتار تین ملزموں کو عدم ثبوت کی بناء پربری کر دیا گیا
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتار تین ملزموں کو عدم ثبوت کی بناء پربری کر دیا گیا

پشاور(نیوزرپورٹر)انسدادمنشیات کی خصوصی عدالت کے جج عابدزمان نے لاکھوں روپے مالیت کی 18کلوگرام چرس ٹرالے کے ذریعے سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار تین ملزموں کو عدم ثبوت کی بناء پربری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزموں کی جانب سے زہرہ درانی ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق تھانہ اے این ایف کوہاٹ نے ایک کارروائی کے دوران انڈس ہائی وے پر ٹرالے سے18کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزمان نوراسلام ٗ فیاض خان اورشکیل محمدساکنان باڑہ خیبرکو گرفتار کرلیاتھا عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اوراستغاثہ کی جانب سے ملزموں پرجرم ثابت نہ کرسکنے کی بناء انہیں بری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔
پشاور سے مزید