بھارت: آکسیجن لیک ہونے سے22 افراد ہلاک
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت میں آکسیجن ٹینکر لیک ہونے سے22 افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ واقعہ ریاست مہاراشٹر کے ایک اسپتال کے باہر پیش آیا جہاں اسپتال کو ‏سپلائی کے لیے بنایا گیا آکسیجن ٹینکر اچانک لیک ہو گیا۔

اسپتال میں زیرعلاج 80 میں سے 31 مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت تھی تاہم سپلائی معطل ہونے ‏پر انہیں دوسرے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جب کہ لواحقین کو فی کس 5 لاکھ روپے امدادی رقم کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید