• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمنہ الیاس نے میک اپ آرٹسٹ کو آگ لگادی

پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے اپنی نئی ویڈیو میں نادانی کے سبب شوبز انڈسٹری کے معروف میک اپ آرٹسٹ کو آگ لگا دی ہے جس پر مداح قہقہے لگانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

آمنہ الیاس آج کل سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر انتہائی متحرک نظر آ رہی ہیں اور آئے دن اپنی مختصر سی ویڈیوز کی بدولت معاشرے کو مثبت پیغام دیتے اور ہنساتے ہوئے نظر آتی ہیں۔


آمنہ الیاس کی یہ مزاحیہ ویڈیوز انٹرنیٹ پر آتے ہی کافی مقبولیت بھی حاصل کر لیتی ہیں۔

آمنہ الیاس کو اُن کی نئی ویڈیو میں اپنے پاس ہی بیٹھے دوست، مشہور میک آرٹسٹ ارشد خان کو نادانی میں آگ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


آمنہ الیاس کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کا دوست لائٹر سے سیگریٹ جلانے کی کوشش کر رہا ہے مگر اُن کے لائٹر سے آگ نکل نہیں رہی ہے جبکہ پاس بیٹھی آمنہ الیاس کو مچھر کاٹ رہے ہیں ۔

آمنہ الیاس مچھروں سے بچنے کے لیے ’موسکیٹو اسپرے‘ کر دیتی ہیں جس کے نتیجے میں اُن کے دوست کا لائٹر آگ پکڑ لیتا ہے اور وہ آگ کی زد میں آ جاتے ہیں۔

اس مزاحیہ ویڈیو پر تا حال آمنہ الیاس کے مداحوں کی جانب سے ہزاروں لائیکس آ چکے ہیں جبکہ کمنٹ باکس میں مداحوں کا آمنہ الیاس کی ان ویڈیو کی تعریف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ بہت اچھی ویڈیوز بنانے لگ گئی ہیں۔

تازہ ترین