• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی حکم پر سی ڈی اے کا تجاوزات کے خاتمے کےلیے آپریشن


کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اعلیٰ عدلیہ کے حکم پر وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف ایٹ کی ضلع کچہری میں رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی نگرانی میں آپریشن کیا اور غیر قانونی تعمیرات مسمار کیں۔

آپریشن کے دوران غیر قانونی تجاوزات پر قائم عدالتوں کے اسٹرکچر بھی گرا دیے گئے جنہیں نوٹس دے کر پہلے ہی خالی کرا لیا گیا تھا۔

اعلیٰ عدلیہ کے حکم پر سی ڈی اے نے اسلام آباد کچہری میں گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ ساجد بلوچ نے اپنی نگرانی میں آپریشن کروایا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات اور سیشن ججز بھی رجسٹرار کے ساتھ موجود تھے۔

 آپریشن سے قبل پرائیویٹ بلڈنگ میں قائم 6 عدالتوں کو نوٹسز جاری کرکے انہیں خالی کروایا گیا تھا۔

تازہ ترین