• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنا خان کے والد کی موت پر پوسٹ کیوں شیئر نہیں کی، گوہر خان نے ٹرولنگ کا جواب دیدیا

بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں جاری ٹرولنگ کا جواب دیدیا، ان سے جمعرات کو انسٹا گرام پر جاری ایک لائیو سیشن کے دوران پوچھا گیا کہ انھوں نے حنا خان کے والد کے حال ہی میں انتقال کے بعد تعزیتی پیغام کیوں پوسٹ نہیں کیا۔

جواب میں گوہر خان نے کہا کہ ان کے حنا خان سے جس قسم کے تعلقات ہیں اسکے لیے انھیں لوگوں کی تائید یا انھیں دکھانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں کوئی جعلی شخصیت کی حامل نہیں ہوں جو صرف سوشل میڈیا پر نظر آئے، جو مجھے کرنا چاہئے تھا وہ میں نے کردیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ میرا حنا خان سے جو تعلق ہے وہ دل سے ہے، اور مجھے آپ جیسے بیوقوفوں کو اس تعلق کا ثبوت دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔


لہٰذا مہربانی فرماکر اپنی منفی سوچ کو اپنے تک محدود رکھیں اور اسے یہاں لیکر نہ آئیں، میری ایک انفرادی حیثیت ہے اور میں اپنے فیصلے اپنے طور پر کرتی ہوں۔

تازہ ترین