• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم کی پوزیشن اپنی جگہ ، شہباز کا پارٹی میں قد بڑا ہے،تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کیا 2023ء میں شہباز شریف ن لیگ کو الیکشن جتواسکتے ہیں؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ مریم نواز کی پوزیشن اپنی جگہ لیکن شہباز شریف کا پارٹی میں قد بہت بڑا ہے،عمران خان کیلئے اس وقت بڑا چیلنج جہانگیر ترین اور ان کے چالیس ساتھی ہیں۔

شہزاد اقبال نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے اختلاف اور اے این پی کی علیحدگی کے بعد پی ڈی ایم مضبوط نہیں رہی ہے

شہباز شریف کی سیاست مریم نواز اور نواز شریف سے مختلف ہے، ن لیگ کو اگلے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنا ہے تو نواز شریف کے ووٹوں، مریم نواز کے جلسے اور شہباز شریف کی پالیسی کا کمبی نیشن بنانا ہوگا۔

تازہ ترین