• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مایا علی کے حوصلہ افزا پیغام پر مداحوں کی داد

پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ مایا علی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ڈوبتے سورج سے متعلق اہم اور حوصلہ افزا پیغام دیا گیا ہے۔

خوبرو مایا علی کا بھی اُن لوگوں میں شمار ہوتا ہے جنہیں ڈوبتے سورج کے منظر سے عشق ہوتا ہے۔

 مایا علی سوشل میڈیا پر اکثر اوقات ہی اپنی خوبصورت تصویریں شیئر کرتی ہیں، اُن کی جانب سے شیئر کیے گئے کیپشنز بھی مداحوں کی خوب توجہ حاصل کرتے ہیں۔

مایا علی نے ڈوبتے سورج کے منظر سے محظوظ ہوتے ہوئے  اپنی ایک حسین تصویر شیئر کی ہے۔

مایا علی کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’غروب ہوتا ہوا سورج اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ چاہے جو کچھ بھی ہو جائے، کچھ بھی معنی نہیں رکھتا ، ہر ایک دن کا اختتام خوبصورتی کے ساتھ ہو سکتا ہے۔‘

تازہ ترین