• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت کی اسلام آباد میں سخت پابندیوں کی تجویز

محکمہ صحت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کو اسلام آباد میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کو دیکھتے ہوئے شہر میں سخت پابندیاں لگانے کی تجویز دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ رہا ، رواں ہفتے بھی اسلام آباد میں کورونا کے باعث 16 اموات ہوئیں۔


ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح  رواں ہفتے بھی زیادہ رہی۔

حکام کے مطابق کورونامثبت کیسزکی اوسط شرح رواں ہفتے کے پہلے تین دن 12 فیصد سے زائد رہی ، اسلام آباد میں آج بھی کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 25 فی صد ہے۔

تازہ ترین