• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ونڈر وومن‘ کے ہاں جلد بیٹی کی پیدائش متوقع

ہالی ووڈ فلم ’ونڈر وومن‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اسرائیلی نژاد امریکی اداکارہ گیل گیڈٹ کے ہاں جلد تیسری بیٹی کی پیدائش متوقع ہے۔

35 سالہ ہالی ووڈ اداکارہ گیل گیڈٹ نے اس خوشخبری کا اعلان اپنے ایک انٹرویو کے دوران کیا کہ جلد وہ اپنی فیملی میں اپنی تیسری بیٹی کو خوش آمدید کہنے والی ہیں۔

گیل گیڈٹ نے کہا کہ بیٹی کی پیدائش ان کی فیملی میں ایک خوبصورت اضافہ ہے، اس سے پہلے بھی اداکارہ دو بیٹیوں مایا ورسانو اور الما ورسانو کی ماں ہیں۔

سابق مس اسرائیل نے اپنی فیملی میں اضافے کے منصوبے کے بارے میں میزبان کے سوال کے جواب میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اب تیسری بچی کی پیدائش کی توقع کر رہی ہیں۔

بچی کی پرورش کے بارے میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے لیے دوسری بیٹی کے بعد اب تیسری بیٹی کی پرورش کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہوگا۔

واضح رہےکہ اداکارہ گیل گیڈٹ نے 2008 میں ایک کاروباری شخصیت یارون ورسانو سے شادی کی تھی۔ 

تازہ ترین