دنیا بھر میں مشہور سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور ترک سیریز ’ارطغرل غازی کے سیکوئل‘ ’کورلش عثمان‘ میں مرکزی کردار عثمان کی اہلیہ بالا خاتون کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اوزے ٹائر کی مغربی لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئیں۔
ترک اداکارہ اوزے ٹائر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ بنایا ہے، انہوں نے گزشتہ روز اپنی چند نئی تصاویر شئیر کی ہیں جوکہ مداحوں کی جانب سے بہت پسند کی گئی ہیں۔
نئی تصویروں میں اداکارہ مغربی لباس پہنے بہت خوبصورت لگ رہی ہیں جبکہ اُن کی ان تصویروں کو اب تک 1 لاکھ سے زائد صارفین لائیک کر چکے ہیں۔
جب سے اداکارہ نے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنایا ہے وہ کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
خیال رہے کہ تاریخی تُرک سیریز، جو کہ سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کی زندگی کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے، اس وقت اردو زبان میں جیو ٹی وی پر نشر کی جارہی ہے۔