• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

کاروباری دن کے پہلے ہی ہفتے آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 

اس حوالے سے سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 4 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔ 

اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قدر 86 روپے بڑھ کر 89 ہزار 678 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 3 ڈالر اضافے سے 1780 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین