راولپنڈی، اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے، خصوصی نامہ نگار)کورونا ایس او پیز اور گراں فروشی کے خلاف جڑواں شہروں میں ایکشن جاری رہا۔ راولپنڈی ڈویژن میں تین ہزارایک سو25 چھاپے مارے گئے۔ 17ریسٹورنٹس، 43 دکانیں و شاپنگ مالز سیل کئے گئے۔چھاپوں میں چار لاکھ79ہزارتین سوروپے کے جرمانے کئے گئے۔ ڈویژنل ذرائع کے مطابق ڈویژن بھر میں 619چینی کی دکانوںکو چیک کیا گیا49پر خلاف ورزی پائی گئی،ایک لاکھ 3ہزا روپے کے جرمانے کئے گے۔ ڈویژن بھر میں گراں فروشی کیخلاف 16سو43چھاپے مارے گئےجس میں114 خلاف ورزیاں پائی گئیں، دو لاکھ19ہزا رآٹھ سوروپے کے جرمانے کئے گئے۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی چیکنگ کیلئے863چھاپوں میں چار ہزارایک سو61خلاف ورزیاں پائی گئیں جس پر ایک لاکھ 46 ہزارپانچ سو روپے کے جرمانے کئے گئے۔15 ریسٹورانٹس اور85دکانیں ومارکیٹس سربمہر کی گئیں۔ڈویژنل ذرائع کے مطابق90مساجد،مدارس کی چیکنگ کی گئی۔چکوال میں ایک کے خلاف ایکشن لیا گیا۔62انٹر سٹی ٹرانسپورٹ اڈاوں کامعا ئنہ کیا گیا،خلاف ورزی کے مرتکب کو سات آٹھ روپےپانچ سو روپے جرمانہ کیا گیا ۔136پبلک پلیس و پارک کا معا ئنہ کرتے ہوئے چارہزارایک سو روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ شاپنگ مالز، مار کیٹس اور پلا زوں میں سے392کا معا ئنہ کیا گیا جن میں سے 33کو خلاف ورزی کا مر تکب پا تے ہوئے سیل،ایک لاکھ پانچ ہزارپانچ روپےجرمانہ عائد کیا گیا۔ 33میرج ہا لز اور 80ریسٹو را نٹس چیک کئے گئے ۔کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مر تکب سترہ ر یسٹو ر نٹس سیل کئے گئے۔ریسٹورنٹس کو32ہزارپانچ سوروپے کا جرمانہ کیا گیا ۔53تعلیمی اداروں کی چیکنگ کی گئی،راولپنڈی میں دو کووارننگ جاری کی گئی۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بھی پیر کو شہر کے مختلف علا قوں میں چیکنگ کے دوران کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی اور گراں فروشی کے مرتکب21افراد کو گرفتار کر لیا ،22دکانیں اور ایک ریسٹورنٹ سیل کر دیا گیا جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد سے مجموعی طور پر دو لاکھ 36ہزار 200روپے جرمانہ وصول کیا گیا ۔اے سی سیکرٹریٹ نے مجسٹریٹ اور ٹائیگر فورس کے ہمراہ لاک ڈاؤن عمل درآمد کی صورتحال کو جانچنے کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا . ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے 2 دکانداروں کو گرفتار اور ان کی دکانوں کو سیل کردیا گیا ۔اے سی رورل نے سستا بازار میں قیمتوں کی چیکنگ کی۔ اے سی صنعتی ایریا نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور ایس اوپیز کا جائزہ لیا۔ اے سی سٹی نے بلیو ایریا میں مختلف دفاتر کا دورہ کیا۔ دوپہر 2 بجے بند نہ ہونے والے دفاتر کو بند کر کے تنبیہ کی گئی۔کلین اینڈ گرین پاکستان کے وژن کے تحت ، اے سی سیکرٹریٹ نے محکمہ اوقاف اور ٹائیگر فورس کے تعاون سے بری امام کے علاقے میں درختوں کی شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔اے سی صدر نے ترنول کے علاقے میں پھلوں ، سبزیوں کے اسٹالوں ، دکانوں کا معائنہ کیا ۔ قیمتوں میں اضافے اور ایس او پیز کی عدم تعمیل پر متعدد دکانوں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ مجسٹریٹ انڈسٹریل ایریا نے جی -9 علاقے میں قیمتوں کی چیکنگ کی، 12 دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ اےسی رورل نے پیر کی رات پی ڈبلیو ڈی ، کورنگ ٹاون اور بحریہ میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے چیکنگ کی اور خلاف ورزی کے مرتکب تین ریسٹورنٹ دو کیفے اور چار شاپس سیل کر دیں جبکہ چھ افراد کو گرفتار کر لیاگیا۔