• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر آصف زرداری آئندہ ماہ سرکاری دورے پر چین جائینگے

اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری فروری کے پہلے ہفتے میں چین کے دورے پر جائیں گے، جہاں ان کی اپنے چینی ہم منصب صدر شی جن پنگ کے ساتھ باضابطہ بات چیت ہوگی جن میں عالمی اور اہم علاقائی امور بشمول سی پیک ٹو سرفہرست ہوں گے دو درجن معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ، وفد کے ناموں کو حتمی شکل ، متوقع طور پر نائب وزیراعظم، وفاقی اور سندھ حکومت کے وزراء اور اہم عہدیدار شامل ہوں گے ۔

 اپنے دورے کے دوران صدر زرداری چین کے علاقے ہاربین بھی جائیں گے جہاں وہ سرمائی اولمپک کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ 

امکانی طور پر صدر مملکت 5 سے 7فروری تک چین میں قیام کریں گے، جس دوران دونوں ممالک کے درمیان تقریباً دو درجن معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔

اہم خبریں سے مزید