ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی کوسٹ گارڈ کمانڈنٹ ایڈمرل لنڈا فیگن کو برطرف کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق لنڈا فیگن امریکی کوسٹ گارڈ کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون تھیں۔
لنڈا فیگن نے یکم جون 2022 کو بطور چیف کوسٹ گارڈز کی کمانڈ سنبھالی تھی۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی حمایت میں نئی برینڈڈ ٹیسلا گاڑی خریدنے کا اعلان کیا ہے۔
یوکرین نے روس کے ساتھ 30 روزہ جنگ بندی اور پائیدار امن کی بحالی کے لیے امریکی تجویز مان لی۔
دبئی پولیس کے مطابق گرفتار افراد بغیر لائسنس کے عوامی مقامات پر کھانے پینے کی اشیاء فروخت کر رہے تھے، جو صحت کے اصولوں اور عوامی سلامتی کے خلاف ہے۔
شکاگو سے نئی دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز سفر کے چند گھنٹوں بعد ہی واپس لوٹنے پر مجبور ہو گئی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کینیڈا سے آنے والی دھاتوں پر ٹیکسوں میں اضافہ کر دیا۔
عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ پر فلپائن کے سابق صدر روڈریگو دوتیرتے کو منیلا میں گرفتار کر لیا گیا، انھیں آج عالمی فوجداری عدالت کے حوالے کر دیا جائے گا۔
یوکرین نے رو س پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا، ماسکو کے رہائشی علاقوں پر ڈرون حملوں میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
صومالیہ کے وسطی قصبے میں مسلح افراد کے ہوٹل پر حملے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
سبکدوش ہونے والے کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو پارلیمنٹ ہاؤس سے اپنی کُرسی بھی اُٹھا کر لے گئے۔
آسٹریلوی عدالت نے بھارتی کمیونٹی لیڈر بالیش دھنکھڑ کو 5 کورین خواتین سمیت 13 خواتین سے زیادتی کے جرم میں 40 سال قید کی سزا سنا دی۔
امریکی ریاست انڈیانا کے شہر والپاریسو سے تعلق رکھنے والا 10 سالہ بچہ اپنی ماں کے 340 پاؤنڈ وزن کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
بھارت کی سیاحت پر آئی اسرائیلی خاتون اور اس کی ساتھی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ٹرمپ انتظامیہ نے غیر قانونی تارکینِ وطن کے لیے سیلف ڈیپورٹیشن ایپ متعارف کرا دی۔
سعودی عرب اور قطر نے اسرائیل کی غزہ میں بجلی بند کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے فوری اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔
دنیا کے 20 آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 13 بھارتی شہروں کا فضائی معیارآلودہ قرار دیا گیا ہے۔ عالمی سطح پر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سرفہرست ہے۔