بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ارش دیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھارت کیلئے اہم کارنامہ سر انجام دے دیا۔
کولکتہ میں انگلینڈ کے خلاف 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ارش دیپ سنگھ نے 2 وکٹیں لے کر بھارت کے لیے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
بھارتی فاسٹ بولر نے 61 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 97 وکٹیں لے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھارت کیلئے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اسپنر یوزویندر چہل کے پاس تھا، جنہوں نے 79 میچز میں 96 وکٹیں حاصل کی تھیں۔