• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں گداگری منظم منصوبہ بندی کے تحت چلنے کا انکشاف

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پشاور میں بھی گداگری منظم منصوبہ بندی کے تحت چلنے کا انکشاف ہوا ہے۔

شہر میں گداگروں کے خلاف آپریشن جاری ہے، اس حوالے سے کمشنر آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گداگری کے دھندے میں ملوث 24 ٹھیکے داروں کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔

کمشنر آفس کے مطابق گداگروں کے ٹھیکے داروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

گداگری کے خلاف آپریشن میں تقریباً 120 گداگروں کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔

کمشنر آفس کے مطابق زیرِ حراست گداگروں میں 70 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید