• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی ایل ای ڈی لائٹس، قذافی اسٹیڈیم کی خوبصورتی میں اضافہ

تصویر بشکریہ جیو نیوز
تصویر بشکریہ جیو نیوز

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا عمل جاری ہے۔

کرکٹ شائقین اب قذافی اسٹیڈیم میں لائٹ شو سے بھی لطف اندوز ہوں گے، اس کے لیے ٹیسٹنگ کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم کے فلڈ لائٹس ٹاورز کے ساتھ لائٹ شو کا بھی انتظام کیا گیا ہے جہاں 6 فلڈ لائٹس ٹاورز کی ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے۔

تصویر بشکریہ جیو نیوز
تصویر بشکریہ جیو نیوز

فلڈ لائٹس ٹاورز پر نئی ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہیں۔

اس سے قبل آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں ہونے والی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں اسٹیڈیم کے فلڈ لائٹس ٹاورز کو روشن کیا گیا تھا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور کے 6 فلڈ لائٹس ٹاورز کی لائٹس کو تبدیل کیا گیا ہے، تمام ٹاورز میں جدید ایل ای ڈی لائٹس نصب کی جا چکی ہیں۔

تصویر بشکریہ جیو نیوز
تصویر بشکریہ جیو نیوز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے لیے قذافی اسٹیڈیم کو نئے انداز سے تیار کیا گیا ہے، اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش 5 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہو رہی ہے، چیئرمین محسن نقوی اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام کی بروقت تکیمل کی نگرانی کرتے رہے۔

پی سی بی کے مطابق اسٹینڈز میں کرسیوں کی تنصیب کا کام آخری مرحلے میں ہے جبکہ ایک ڈیجیٹل اسکرین کا کام مکمل ہوگیا ہے اور دوسری کا کام چند روز میں مکمل ہو جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امید ہے 10روز میں کام مکمل ہو جانے کے بعد اسٹیڈیم حوالے کردیا جائے اور چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کھیلی جائے گی۔

یہاں پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ فریقی سیریز کھیلی جائے گی جبکہ قذافی اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 22 فروری کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا۔

بھارت اس ایونٹ کے اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔

بھارت کے فائنل میں نہ پہنچنے کی صورت میں ایونٹ کا فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید