• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی بدترین صورتحال، اکشے اور ٹوئنکل کا بڑا عطیہ

بھارت میں کورونا کی بدتر صورتحال اور وسائل میں ہوتی کمی کو دیکھتے ہوئے اداکار اکشے کمار اور ان کی اہلیہ مصنفہ ٹوئنکل کھنہ نے 100 مزید آکسیجن کنسنٹریٹر عطیہ کردیے۔ 

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئنکل کھنہ نے اس حوالے سے ایک پیغام بھی جاری کیا۔ 

اس میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے بااعتماد این جی او کے بارے میں بتایا جائے جو یہ 100 آکسیجن کنسنٹریٹر لوگوں میں منصفانہ انداز میں تقسیم کر سکیں۔ 

تاہم کنسنٹریٹر پہنچانے کے بعد انھوں اپنے ایک اور پیغام میں ٹوئنکل کا کہنا تھا کہ جیسا کہ میں نے اور اکشے نے مزید آکیسجن کنسنٹریٹر کا بندوبست کیا ہے، جو اب مجموعی طور پر 220 ہوگئے ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل اکشے کمار ایک کروڑ روپے ادویات، غذا اور آکیسجن کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے عطیہ کرچکے ہیں۔ 

تازہ ترین